ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، گھی کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ

Published On 07 January,2021 09:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ چینی کے سرکاری نرخ ساڑھے 83 روپے، کہیں بھی 90 روپے کلو سے کم نہیں مل رہی، غیر معروف برانڈ ز نے بھی گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتیں بڑھنے سے سریا بھی مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، شوگر ملز نے ایک ماہ میں چینی کی قیمت 10 روپے فی کلوتک بڑھا دی۔ مارکیٹ میں چینی 90روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کے سرکاری نرخ 83روپے 50پیسے فی کلو ہیں۔

گھی کی قیمت میں 7 روپے سے 10 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا، گھی کی قیمت 240 روپے سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی۔

مہنگائی میں پسےعوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتیں بڑھنے سے سریا بھی مہنگا ہو گیا۔ فی ٹن قیمت ایک لاکھ 3 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار پر پہنچ گئی
 

Advertisement