اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2021ء میں مہنگائی کم ہوکر 5.65 فیصد پر آگئی۔ دسمبر 2020 میں مہنگائی کی شرح 7.97 فیصد تھی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح 8.19 فیصد رہی۔ جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں آلو 33.57 فیصد سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 30.03 فیصد، پیاز24.87فیصد، مرغی 28.48 فیصد سستی ہوئی، سبزیاں 10.14 فیصد,انڈے 15.39 فیصد سستے ہوئے۔ جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 14.76 فیصد مہنگی ہوئی۔ گندم 8.17فیصد، آٹا 4.17 فیصد، گھی 6.06 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پھل 5.39 فیصد، دال مونگ 2 اور کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہوا، جنوری میں تازہ دودھ 2.46 فیصد مہنگا ہوا، جنوری میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 32.16 فیصد سستے ہوئے۔ پیاز 30.41 اور سبزیاں 26.03 فیصد سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق آلو 4.59فیصد، دال چنا 11.95اور پھل 6.20 فیصد سستے ہوئے۔ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 25.95 فیصد مہنگی ہوئی۔ گندم کی مصنوعات 24.53 فیصد مہنگی ہوئیں۔ گندم 19.24 فیصد، دودھ 14.21 اور کوکنگ آئل 13.69 فیصد مہنگا ہوا۔ گھی اور انڈے 21.70 فیصد مہنگے ہوئے۔