راولپنڈی کے 15 سستے بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس قائم

Published On 01 May,2021 11:44 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے پندرہ سستے بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی۔ تیرہ اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔

ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر تیرہ اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے 25 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ ان اشیاء میں آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، بینگن، لہسن، سیب، کیلا، خربوزہ، کھجور، دال چنا اور بیسن شامل ہے۔

سستے بازاروں میں آلو 50 روپے تو فیئر پرائس شاپ پر 39روپے کلو مل رہا، 24 روپے کلو فروخت ہونے والے پیاز اور ٹماٹر 20 روپے میں، 92 روپے والی بھنڈی 71 روپے میں جبکہ 165 روپے درجن ملنے والا کیلا 131 روپے میں دستیاب ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں عوام کا رش نظر آتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ خریداری کرنی ہو تو کچھ نہ کچھ بچت ہو ہی جاتی ہے۔
 

Advertisement