جے پی مورگن نے جی ڈی پی کی شرح 5.9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کر دی: فرخ حبیب

جے پی مورگن نے جی ڈی پی کی شرح 5.9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کر دی: فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جے پی مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ،یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔ جے پی مورگن نے 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالرہوگا۔ جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی بھی پیشنگوئی کی ہے ۔اس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گاجو 2020میں 87.6تھی۔