ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ نے ماہ جون کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔ نئی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اردو نیوز کے مطابق پیٹرول 95 جس کی پرانی قیمت 2 ریال 23 ہللہ تھی کے نئے نرخ 2 ریال 33 ہللہ مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کے نرخ ماہانہ بنیاد پرتبدیل کیے جاتے ہیں جن کا اعلان ہر ماہ کی دس تاریخ کو کیا جاتا ہے۔ نئے نرخوں کا نفاذ 10 تاریخ کو رات 12 بجے کے بعد جب نیا دنیا شمار ہوجاتا ہے سے کیا جاتا ہے۔
واضح رہے اپریل میں 91 پیٹرول فی لیٹر ایک ریال 99 ہلالہ جبکہ 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 ریال 13 ہللہ مقرر تھی۔
نئے جاری کیے جانے والے نرخ نامے میں ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ ڈیزل 52 ہللہ جبکہ کیروسین آئل 70 ہللہ میں ہی فروخت کیا جارہا ہے۔
جون 2021ء کے لیے پیٹرول 91 کیلئے فی لٹر قیمت میں 10 ہللہ اضافہ کیے جانے کے بعد اب ایک لیٹر پیٹرول 2 ریال 08 ہللہ کے بجائے 2 ریال 18 ہللہ میں فروخت کیا جائے گا۔