اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ، نیپرا نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ صارفین کو جولائی کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔
نیپرا کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔