حکومت مہنگائی کنٹرول میں ناکام، چینی ایک مرتبہ پھر 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

Published On 13 August,2021 06:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کا جن حکومت کے قابو میں نہیں آ رہا۔ ٹماٹر ، گھی اور مرغی کی قیمتیں مزید اوپر جانے لگیں۔ چینی ایک مرتبہ پھر 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے فی کلو ، لہسن 10روپے سے زائد جبکہ برائلرمرغی 13 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ اس وقت لہسن کی فی کلو قیمت 244 روپے جبکہ مرغی 160 روپے کلو ہوچکی ہے۔ گھی کا اڑھائی کلو کا ڈ بہ بھی 9 روپے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت 32 پیسے اضافے کیساتھ 105 روپے 51 پیسے فی کلو ہوگئی ۔ دوسری جانب حالیہ ہفتے انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن ، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
 

Advertisement