اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی طرف سے ملنے والی 2.77 ارب ڈالر قرض کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ممبر ممالک کے لیے 650ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرونا سے نمٹنے کے لئے اس پروگرام کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض مل جائے گا، آئی ایم ایف کی جانب سے یہ قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے۔ رقم آج پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہو جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔