لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اورنئی قیمت ایک ہزار 849 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کراچی، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 685 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 713 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 1570 روپے اور 1346.02 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔