وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کا ہوگا، این ایچ اے کو 121 ارب ملیں گے

Published On 08 June,2022 04:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کا ہوگا، وفاقی وزارتوں اور محکموں کا بجٹ 538 ارب روپے مختص کیے جا نے کی تجویز ہے، سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ این ایچ اے کو 121 ارب روپے ملے گا، توانائی کے شعبے میں پیپکو کے لیے 49 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائے گا۔

آبی وسائل، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 96، 96 ارب روپے، کابینہ ڈویژن کے لیے 60 ارب روپے جبکہ ریلوے کے لیے 33 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

خیبر پختو نخوا میں ضم قبائلی علاقوں کے لیے 50 ارب، اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 25 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن 41 ارب، ہاؤسنگ کے لیے 11 ارب، وزارت داخلہ کے لیے 10 ارب، وزارت صحت کے لیے 12 ارب روپے جبکہ وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جا رہا ہے۔

آئندہ مالی سال میں سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، توانائی شعبے کے لیے 500 ارب روپے، آئی پی پیز کو 190 ارب روپے، آر ایل این جی کو 20 ارب جبکہ صنعتوں کے لیے 52 ارب روپے کی سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement