فی تولہ سونا 350 روپے مہنگا

فی تولہ سونا 350 روپے مہنگا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ دیکھا اور نئی قیمت 1824ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔