پشاور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر پشاورمیں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، گرم مصالحہ کی قیمت 900 سے بڑھ کر 1200 فی کلو ہو گئی۔ سرخ اور کالی مرچ، لونگ ، دھنیا اور دیگر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔
عید الاضحٰی کی آمد کے موقع پر پشاور میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ سے شہری پریشان ہوگئے۔ زیرہ 600 روپے فی کلوسے بڑھ کر 850، خشک دھنیا 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کالی مرچ 300 روپے اضافے کے بعد 800 سے 1100، گرم مصالحہ کی قیمت بھی 900 سے بڑھ کر 1200 ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں تکہ مصالحہ 500 سے بڑھ کر 800 روپے، سرخ مرچ 350 سے بڑھ کر480، دار چینی 600 سے 700، ہلدی 200 سے 400، لونگ 1200 سے 2400 روپے، سونف 300 سے 600 اور بڑی الائچی 1600 سے سے بڑھ کر 2400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔