پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں نانبائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے تناظرمیں روٹی کی قیمت بڑھانے کےلیے آج شٹر ڈائون کررکھا ہے، شہر بھر میں تندور بند ہیں۔
پشاور میں نانبائیوں کی ہڑتال، شہر بھر میں تندور بند ہیں۔ نانبائیوں کا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت 25 روپے اور وزن 150 گرام مقرر کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے، آٹے کی قیمت میں اضافے اور گیس لوڈشیڈنگ سے نقصان کا سامنا ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق چھوٹا نانبائی یومیہ 2 ہزار بڑا نانبائی 5 ہزار نقصان کررہا ہے ۔ نانبائیوں نے مطالبات کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ پشاور میں روٹی کی موجودہ قیمت 20 روپے اور وزن 120 گرام ہے۔