زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن مظفر آباد میں شروع

Published On 06 June,2022 06:55 pm

مظفر آباد:(ویب ڈیسک) زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا چوتھا ایڈیشن آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں شروع ہوگیا، رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔

مہمان خصوصی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی کا احسن اقدام ہے، ایونٹ کے انعقاد پر پشاور زلمی کو مبارکباد دیتا ہوں، مدارس کے طلبا کے لیے پشاور زلمی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی ہے، مدارس کے طلبا کو اس ایونٹ سے صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا بہترین موقع ملا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے۔

خیال رہے کہ لیگ کے ابتدائی دو میچز میں این سی ماوریک نے یوسی سٹرائیکر کو 25 رنز اور کوٹلی یونائیٹڈ نے مظفر آباد تھنڈر کو 59 رنز سے ہرا دیا۔

اس سے قبل پشاور، میران شاہ اور کوئٹہ میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کے تین ایڈیشن منعقد کیے جا چکے ہیں، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں۔
 

Advertisement