پی ایس ایل کے بین الاقوامی کرکٹر ڈیوڈ ویزے کے ہاں ننھی پری کی آمد

Published On 01 April,2022 06:18 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر ڈیوڈ ویزے کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی اور لکھا کہ ہماری خوبصورت بچی پیر کو پیدا ہوئی، ہم کائیا ویزے (Kaiah Wiese) کو خوش آمدید کہتے ہیں، خدا نے مجھے دنیا میں 2 شہزادیوں سے نوازا۔

کرکٹر نے اپنی اہلیہ چینے ویزے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک سپر ماں تھی، ہمارا خاندان اب مکمل ہوگیا اور محبتوں سے بھرا ہوا ہے۔

 

 

Advertisement