لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی تردید کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں راشد خان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندر کا حصہ بننا اور فائنل میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا ہوتا۔ تاہم ملکی نمائندگی کی وجہ سے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکوں گا۔ جو ہمیشہ میری لیے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ثمین رانا، ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
It would’ve been great to be part of @lahoreqalandars and play alongside lads in @thePSLt20 final.
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 26, 2022
I won’t be able to make it for the finals due to National Duty which is always a first priority.I wish my captain @iShaheenAfridi @sameenrana and team GOOD LUCK INSHALLAH