پی ایس ایل 7 کی دریافت محمد حارث کی سنی گئی

Published On 23 February,2022 10:31 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور زلمی کے نوجوان بلے باز محمد حارث کی سنی گئی اور ان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کا شکار ہونے کے باعث آسٹریلیا سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور سرفراز احمد ، نسیم شاہ ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے سکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔

محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا، کامران غلام، محمدعباس اور یاسر شاہ کے ہمراہ پاکستان کپ میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کپ کا آغاز 2 مارچ کو ہوگا، قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہیں وہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

کھلاڑی تین روزہ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد 27 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔