لاہور: (ویب ڈیسک) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سُپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل وان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں، ایونٹ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔
The Pakistan Super league has it spot on … High quality players … Fewer games than other tournaments making it a few weeks shorter … It’s leaves you wanting a little bit more at the end … Other tournaments don’t … #Pakistan
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 23, 2022
اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔
انہوں نے ٹوئٹر بیان میں پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا تھا۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جب کہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔
Pakistan Super league is the 2nd best T20 Tournament in the World .. it’s not far off the IPL either .. Outstanding standard of cricket .. #Pakistan #PSL
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 1, 2022
جنوری میں مائیکل وان نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو کرکٹ کی مقبول ترین ایشز سیریز سے بھی زیادہ بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے اور یہ میچ صرف دو ممالک کے لوگ نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔