لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا،علیم ڈار، روشن ماہناما، احسن رضا سمیت مائیکل گف فرائض انجام دیں گے۔
25 فروری تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے میچ ریفریز اور امپائرز کا تقرر کردیا گیا ہے، کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول کوالیفائر میں میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہناما ادا کریں گے۔
علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔ 24 فروری کو پہلے ایلیمنٹر یعنی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ میں ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔