لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی جس کے بعد یونائیٹڈ ایلمینیٹر 2 میں داخل ہوگئی اور زلمی کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا ایلیمینٹر مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز
Beautiful work by both teams but it is the @IsbUnited squad that took the game away #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/A1noN8vv2p
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
170 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا، الیکس ہیلز نے سب سے زیادہ 62 رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ول جیکس 11، کپتان شاداب خان 22، اعظم خان 28 اور آصف علی 7 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ فہیم اشرف 19 اور لیام ڈاسن 10 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3، بینی ہوویل اور خالد عثمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی، فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس جیت کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیمینٹر 2 میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔
پشاور زلمی اننگز
170 is the number on the board. Islamabad batters are gearing up
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
Predictions? #HBLPSL7 I #LevelHai I #PZvIU pic.twitter.com/FVrc9IKurG
زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا۔
کامران اکمل 58، محمد حارث 12، یاسر خان 8، اور حسین طلعت 28 اور شعیب ملک 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس طرح پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ
TOSS ALERT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
Peshawar won the toss and chose to bat first. Here are the updated squads: #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/isCZQapHj1
پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، ول جیکس، آصف علی، اعظم خان، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود اور وقاص مقصود شامل تھے۔
پشاور زلمی سکواڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے لئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، بینی ہوویل، محمد حارث، شعیب ملک، حیدر علی، حسین طلعت، خالد عثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان اور علی ماجد شامل تھے۔