پی ایس ایل7: فخر زمان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر

Published On 24 February,2022 04:38 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قلندرز کے بلے باز فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر رواں سیزن 584 رنز بنا چکے ہیں، فخر زمان نے بابر اعظم کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔

پہلے پلے آف میں ملتان کے خلاف نصف سنچری رواں سیزن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس سکور تھا، پی ایس ایل سیون میں بلے باز ایک سنچری بھی بناچکے ہیں۔