لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے جونیئر لیگ پر پی ایس ایل فرنچائززکے تحفظات دور کرنے کی ٹھان لی، ٹیم اونرز کو ایونٹ کے حوالے سے جلد اعتماد میں لیا جائے گا
جونیئر لیگ اور پی ایس ایل اکاؤنٹس کے معاملے میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آئے ہیں، ٹیم مالکان کا خیال ہے کہ سپرلیگ کے ساتھ دیگر ایونٹس کرانے سے برانڈ کو نقصان پہنچے گا۔
تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ فرنچائزز سے جونیئر پریمیئر لیگ اور ویمن لیگ کے حوالے سے بات کی جائے گی، ایونٹس کے فلسفے، پس منظر، فوائد اور مثبت چیزوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔