اسلام آباد:(دنیا نیوز) بی جے پی کی ترجمان کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیان پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نے مذمتی قرار داد کے پی اسمبلی میں جمع کرادی۔
نگہت اورکزئی کی جانب سے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ گستاخانہ بیان سے مسلم دنیا سمیت پاکستان میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بھارتی سفیر کو طلب کرکے وضاحت لے۔