پشاور:(دنیا نیوز) اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کریک ڈاؤن کے دوران گاڑیاں چھیننے اور چوری میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل کی جانب سے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، ملزمان سے 10 قیمتی گاڑیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان چیسسز نمبر اور جعلی دستاویز بنانے کے ماہر ہیں۔
گاڑیاں بنوں، کوئٹہ، کرک، راولپنڈی اور پشاور سے برآمد کی گئیں، گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ورسک روڈ پر قائم ٹھکانے منتقل کی جاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں اب تک 27 گاڑیاں برآمد کی گئیں، گاڑیاں مالکان کو حوالے کی جارہی ہیں۔