کراچی:(دنیا نیوز) دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مہدی علی کاظمی نے ہیلتھ سیکریٹری سندھ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری شادی 2005 میں ہوئی اور دعا کی پیدائش تین سال بعد ہوئی، دعا کی عمر 16 اور 17 سال کے درمیان ہونا غلط ہے۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ دعا زہرہ کی عمر 14 سال ہے جس کا (ب) فارم جمع کروا دیا ہے، میڈیکل رپورٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، سینئر ڈاکٹرز کے طرز پر نیا بورڈ بنایا جائے جس میں حقائق واضح ہوں۔
دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 کے درمیان ہے، تعین کرلیا گیا
قبل ازیں دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمر کےتعین کے لیئے سول ہسپتال میں طبی معائنہ کرا لیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر سولہ سے سترہ سال ہے۔
ماہر ڈاکٹرز کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی 16 سے 17 سال ہے پولیس نے آج صبح سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر سول ہسپتال سے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے میڈیکل کرایا، ڈاکٹر لاریب گل کی زیر نگرانی ڈاکٹر صبا اور دیگر ڈاکٹرز نے دعا زہرہ کا مکمل طبی معائنہ کیا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کا قد 5فٹ 1 انچ اور وزن 35 کلو ہے، مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے سے دعا زہرہ کی عمر کو جانچنے کا عمل مکمل کیا گیا جس کے مطابق دعا کی عمر سولہ سے سترہ سال ہے۔
واضح رہے کہ دعا کے والد نے دعویًٰ کیا تھا دعا کی عمر 14 سال ہے اور یہ نا بالغ ہے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے میڈیکل کراکر آٹھ جون کو عدالت طلب کیا ہے۔