کراچی: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Published On 06 June,2022 10:06 pm

کراچی:(بلال نصیر سے) شہر قائد علاقے موچکو حب ریور روڈ سے منشیات کی کروڑوں روپے مالیت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق منشیات ٹرک میں کوئٹہ اور کلات کے راستے کراچی لائی جارہی تھی، منشیات 109 کلو سے زائد ہے جسے کراچی کے مختلف ڈیلرز اور ڈانس پارٹیز میں فروخت کرنا تھا۔

کارروائی کے دوران ایک اہم ڈیلر احسان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement