کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا، پولیس افسران بھی میں ملوث نکلے، سی ٹی ڈی افسر پر اغوا برائے تاوان کا الزام لگ گیا۔
جب محافظ ہی لٹیرے نکلیں تو عوام کس پہ بھروسہ کرے، کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں میں با اثر پولیس افسران بھی ملوث نکلے، انچارج سی ٹی ڈی انٹیلیجنس شعیب قریشی پر اغوا برائے تاوان کا الزام لگ گیا۔
بلال کالونی سے دو شہریوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، سادہ لباس اہلکار پولیس وین سے اترے، دو شہریوں کو پکڑا اور ساتھ لے گئے۔
سی ٹی ڈی انسپکٹر شعیب قریشی اور ٹیم نے حراست میں لئے گئے افراد سے پیسے بٹورے، زیر حراست شہری فیضان کو 2 لاکھ 70 ہزار رشوت لے کر چھوڑا اور سعد نامی شہری کو چھوڑنے کے 25 لاکھ روپے طلب کیے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی انکوائری افسر مقرر، سات روز میں انکوائری رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی۔