کراچی:(دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ بازیابی کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی گئی ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پیشرفت ہوئی، آئی جی سندھ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے، دعا کا سسر پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار کا ڈرائیور ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی اس کی مدد کون کر رہا ہے، جب تک بچی کو بازیابی یا 164 کا بیان نہیں ہوگا کیس ختم کیسے ہوگا، آئی جی نے کہا کچھ وقت دیں۔
عدالت نے آئی جی سندھ کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا، ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو بارڈر پر نگرانی کرنے کاحکم دیا۔