پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں نانبائیوں نے مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، حکومت کو روٹی کی قیمت بڑھانے یا آٹے پر سبسڈی دینے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
پشاور میں نانبائیوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے صدر سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ روٹی کی قیمت کا نیا نرخنامہ انتظامیہ جاری نہیں کر رہی۔
نانبائیوں نے مطالبہ کیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے یا آٹا سستا کریں، مظاہرین نے حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتیں بڑھائی جائیں یا پھر آٹے پرسبسڈی دی جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ضلع بھر میں ہڑتال کی جائیگی، بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منشتر ہو گئے۔