انقرہ:(دنیا نیوز) ترکیہ میں افراطِ زر کی شرح مئی میں بڑھ کر 23 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افراطِ زر کی شرح میں 73 اعشاریہ 5 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، خوراک کی قیمتیں بھی ہرسال 91 اعشاریہ 6 فیصد بڑھیں جبکہ موجودہ افراطِ زر کی شرح اکتوبر 1998 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
صدر طیب اردوان نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے نئے اقتصادی ماڈل پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔