گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک کا اضافہ

Published On 31 May,2022 08:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کر گیا، ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 208 اور 213 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔

مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے، مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

Advertisement