لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے مگر نوازشریف اور شہباز شریف کو عوامی دکھ و تکالیف کا اندازہ ہے جس کے بارے میں وہ فکرمند بھی ہیں۔
فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے ، ملک کو تباہ کر گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی، نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2022
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی فیصلہ ابھی اور اسی وقت ہوسکتا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر ملکی معیشت دم توڑ جائے گی، عمران خان ملک کو تباہ کر گیا ہے۔