اسلام آباد: (دنیا نیوز) عید سے قبل صارفین کے لئے بری خبر ،بجلی سات روپے90 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
حکمرانوں نے عوام کومہنگائی کی صورت مزید "عیدی" دے دی، نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہےتاہم صارفین کو جولائی کے بلوں میں اضافہ دینا ہو گا۔