اسلام آباد :(دنیا نیوز) ملک بھر میں مہنگائی میں مزید 3 اعشاریہ 32 فیصد اضافہ کا ہوگیا، مجموعی شرح 33 اعشاریہ 66 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیا سستی، 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ پٹرول 6 اعشاریہ 36 فیصد اور ڈیزل پانچ اعشاریہ 6 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی 2 اعشاریہ 33 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ ایک اعشاریہ 64 فیصد اور آلو 2 اعشاریہ 57 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن کی قیمت میں پانچ اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا، آٹا، دال چنا، دال مسور، انڈے، دہی، چاول، چینی، دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ جبکہ ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔