سبزی منڈی میں بھی خریداری جیب پر بھاری پڑنے لگی، ٹماٹر 90، پیاز 75 روپے کلو پر پہنچ گیا

Published On 03 July,2022 11:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سبزی منڈی میں ٹماٹر 90 روپے کلو تو پیاز 75 روپے کلو پر پہنچ گیا۔ برائلر گوشت 383 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

مہنگائی کے رنگ تھوک منڈیوں تک بھی پہنچ گئے، بادامی باغ منڈی میں ٹماٹر 90 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ نیا آلو 60 اور سفید آلو 27 روپے کلو دستیاب ہے۔ پیاز 75، لہسن 275 اور ادرک 220 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

منڈی میں بند گوبھی 100 اور پھول گوبھی 60 روپے کلو دستیاب ہے۔ مٹر 170 اور لیموں180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب کالا کالو کم از کم  275 روپے کلو تک دستیاب ہے۔ کیلا سپیشل 160 اور کیلا درجہ اول 115 روپے فی درجن ہے۔ مختلف اقسام کے آم 130 سے 165 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

چکن برائلر گوشت کے نرخ میں 2 روپے اضافہ ہو اہے جس کے بعد برائلر گوشت کا نرخ 383 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ برائلر 264 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ فارمی انڈے کے نرخ194 روپے فی درجن ہیں۔
 

Advertisement