موبائل فونز کی درآمد پر 16 ہزار روپے تک لیوی عائد

Published On 29 June,2022 04:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کرائے گئے فنانس بل 2022 کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی ہے۔

فنانس بل 2022 کے مطابق درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے، بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو، دو سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد کردی گئی ہے۔

فنانس بل بجٹ میں 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے، 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار، 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے اور 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی لگائی گئی ہے۔
 

Advertisement