پشاورمیں کم گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کی شکایات عام، خواتین شدید پریشانی میں مبتلا

پشاورمیں کم گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کی شکایات عام، خواتین شدید پریشانی میں مبتلا

پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے مسائل بڑھ گئے، اندرون شہر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں کم پریشر سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ شہر کے علاقے کریم پورہ ،رام پورہ، اشرف روڈ ،اشرفیہ کالونی، فقیر آباد، افغان کالونی، ہشتنگری، گلبہار اور وزیر باغ میں گیس صرف چند گھنٹوں کے لیے ہی دستیاب ہوتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی سے مسائل کا سامنا ہے۔

شہرکے نواحی اورمضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کی برائے نام دستیابی کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔