اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نادہندگان سے وصولیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کو مختلف اداروں سے سیس وصول کرنے والوں کی واجب الادا رقوم سے متعلق آگاہ کیا گیا، اس موقع پر جی آئی ڈی سی ایکٹس اور سپریم کورٹ کے حکم پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کو بتایا گیا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں 447 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
حکام نے اس موقع پر کہا کہ جی آئی ڈی سی کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں 3194 درخواستیں ہیں، اجلاس میں عدالت کے فیصلوں اور حکم امتناعی کا جائزہ بھی لیا گیا،وزیر خزانہ نے سیس کے واجبات کی عدم وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں نادہندگان سے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔