کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم منصوبے کا افتتاح

Published On 22 January,2023 02:54 pm

سانگھڑ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے طلباء کو کالج میں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے کالج کی تعمیر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفاقی وزیر نے بطور مہمان خصوصی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیز بھی تقسیم کیں۔

Advertisement