اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) کے مطالبے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا، بجلی کے صارفین پر 17 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، اضافہ بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیا جائے گا صارفین سے اکتوبر تا دسمبر 2022 کے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
کیپسٹی چارجز کی مد میں 6 ارب 19 کروڑ روپے وصول کئے جائینگے، بجلی چوری اور لائن لاسز کے 2 ارب روپے بھی صارفین سے وصول کئے جائیں گے، پاور پلانٹس کی مرمت کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جائے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو سماعت کرے گی۔