کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی

Published On 31 January,2023 12:53 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کر نے کا اعلان کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کے لیے درخواست پر سماعت کی جس دوران اتھارٹی کو بریفنگ دی گئی کہ دسمبر میں کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی، فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمت بھی کم تھی، کے الیکٹرک درخواست کے مطابق کرا چی کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔

سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ادارہ سولر اور ونڈ پر بجلی منصوبے لگانے پر کام کر رہا ہے۔

سماعت کے بعد چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سے کے الیکٹرک صارفین کو تقریبا 11 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو دسمبر ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا گیا ہے۔
 

Advertisement