دوست ممالک گارنٹی نہیں دے رہے یہ آپکی ناکامی نہیں؟ اسحاق ڈار سے صحافی کا سوال

Published On 17 March,2023 01:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال پر جواب دینے کے بجائے معاملہ گول مول کر دیا۔

وزیر خزانہ سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 6 ارب ڈالر کیلئے دوست ممالک گارنٹی نہیں دے رہے یہ آپکی ناکامی نہیں؟ جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی کو جواب میں یہ کہہ دیا کہ یہ سوال پوچھنا آپ کی ناکامی ہے۔

دوست ممالک کی گارنٹی سے متعلق قبل ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ دوست ممالک ن لیگی حکومت سے نالاں ہیں اسی لئے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کروا رہے، آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر رہا۔

Advertisement