پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ

Published On 21 March,2023 12:30 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 11.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.94 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں68 فیصد کم ہے۔

رواں مالی سال 23-2022 کے پہلے سات مہینوں کے دوران مختلف ممالک کو مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کر کے 1,523.280 ملین ڈالر کمائے، مالی سال 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 1,487.865 ملین ڈالر کے مقابلے میں یہ 2.38 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔