یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات طے پاگئے، وزارت خزانہ

یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات طے پاگئے، وزارت خزانہ

ذرائع سیکرٹری وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای حکام سے خصوصی درخواست کی ہے۔

یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس سے دوست ممالک سے درخواست کی گئی۔