اتحاد گروپ کی جانب سے اتحاد ٹاؤن فیز ون میں نئے بلاک کا آغاز

Published On 20 April,2023 08:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اتحاد گروپ نے فخریہ طور پر اپنے اتحاد ٹاؤن فیز ون منصوبہ میں ایک نئے بلاک کے آغاز کا اعلان کیا ہے، یہ منصوبہ مین رائیونڈ روڈ پر ایک اہم مقام پر واقع ہے۔

نئے بلاک میں جدید ترین سہولیات، سر سبز مقامات اور جدید طرز رہائش کی تمام تر سہولیات شامل ہیں جو دور حاضر کے مطابق آسان اور پرتعیش زندگی گزارنے کے تجربے کے خواہاں خاندانوں اور افراد کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، اتحاد ٹاؤن فیز ون کو اس کے ڈیویلپرز کی جانب سے شاندار کامیابی قرار دیا گیا ہے اور اس منصوبے کو سرمایہ کاروں اور خریداروں کی جانب سے یکساں طور پر زبردست ردعمل ملا ہے۔

اہم لوکیشن اور جدید سہولیات کے ساتھ اتحاد ٹاؤن فیز ون نے لاہور میں پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، پراجیکٹ میں رہائشی اور تجارتی دونوں طرح کی رینج موجود ہے جسے دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، نئے پراجیکٹ کی لانچ کے بعد اتحاد گروپ کی جانب سے سائٹ پر ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں اتحاد گروپ کی اعلیٰ انتظامیہ، کمپنی کے اسٹریٹجک سیلز پارٹنرز (ایس ایس پی) نے شرکت کی، ان کے پاس اتحاد ٹاؤن فیز ون میں متعارف کرائے جانے والے نئے بلاک کے فروخت کے خصوصی حقوق ہیں۔

اتحاد ٹاؤن کے پراجیکٹ سپانسر راحیل منیر کا کہنا ہے کہ اپنی اہم لوکیشن، جدید ترین سہولیات اور جدید ڈیزائن کے ساتھ اتحاد ٹاؤن فیز ون تیزی سے ان لوگوں کیلئے بہترین انتخاب بن گیا ہے جو لاہور میں اعلیٰ درجے کی طرز رہائش کے خواشمند ہیں، ہم معیار کی اس سطح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں اور اپنے رہائشیوں کی توقعات سے بڑھ کر مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

راحیل منیر نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں نئے بلاک کا آغاز ایک ایسے منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا جو بے مثال سہولت، تحفظ اور عیش و آرام کی پیشکش کرتا ہے، یہ پراجیکٹ پائیدار کمیونٹیز بنانے کے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے جو اعلیٰ معیار کی زندگی کی فراہمی کی ضمانت ہے اور ہم اپنے رہائشیوں کو اس غیر معمولی منصوبے میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

اتحاد گروپ کے سی او او شیخ شجاع اللہ خان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ٹاؤن فیز ون عالمی معیار کے رہائشی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا نتیجہ ہے جو ہمارے رہائشیوں کے طرز زندگی کو بہتر بناتا ہے۔

شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کی ہے کہ یہ منصوبہ زندگی کا بہترین ممکنہ تجربہ پیش کر سکے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ان لوگوں کیلئے ایک آئیڈیل منزل ہوگی جو نیا گھر خریدنا یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں۔