اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف نے 20 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے سپیشل سکیم تیار کر رہا ہے سپیشل سکیم کے تحت دکانداروں کیلئے بجلی کے بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی کے بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی۔
سپیشل سکیم میں شامل دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل کیا جائے گا، سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکاندار اور سروسز فراہم کرنے والوں کیلئے سکیم لانچ ہوگی۔