اسلام آباد: (دنیا نیوز) اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت تعلیم کیلئے 4 ارب کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل یونین اور سٹی آف نیویارک کے ساتھ زیر التواء مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
روزولٹ ہوٹل پر نیو یارک سٹی گورنمنٹ کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی جبکہ ای سی سی نے پی آئی اے کو قرض رول اوور کیلئے نیشنل بینک کے ساتھ اشتراک کی ہدایت کی ہے۔
کمیٹی نے اجلاس میں وزارت آبی وسائل کیلئے 153 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے، یہ رقم سندھ طاس معاہدے کے تحت عدالتی مقدمات کی فیس کی ادائیگی پر خرچ ہو گی۔