اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 3.73 فیصد رہی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیاء کی قیمتیں بڑھی، جبکہ 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے، لہسن 11 روپے اور زندہ مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے 13 روپے درجن، آلو، پیاز 2، 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ دال ماش، دال مسور 1، 1 روپے کلو اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر 103 روپے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے 7 روپے درجن، چینی روپے کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے سستا ہوا، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے اور 5 کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 38 روپے سستا ہوا۔