ملک کے ساتھ بہت کھیل لیا، اب ہمیں غیر سیاسی ہو کر سوچنا چاہیے: اسحاق ڈار

Published On 02 August,2023 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان کا تشخص بہتر کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہروقت پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے، تین ہزار ملین ڈالر کے پاکستان کے پاس معدنیات کے ذخائر ہیں، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ مصر اور انڈونیشیا نے بھی مشکل وقت میں اپنے اثاثے پارک کیے ہیں، یہ قدم ملکی مفاد میں ہے، ہمیں غیر سیاسی ہو کر سوچنا چاہیے، ملک کے ساتھ بہت کھیل لیا، ساورن ویلتھ فنڈ پاکستان کا فنڈ ہے، پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر کرنا ہے۔