ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار

ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلویز نے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا کام تیز کر دیا، آؤٹ سورسنگ کا مقصد کیرج فیکٹری کی استعداد اور صلاحیت کو بہتر بنانا ہے، آؤٹ سورس کرنے کا مقصدق ٹرین آپریشنز اور کیرج فیکٹریز کے اخراجات کم کرنے کے ساتھ اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، کیرج فیکٹری میں ایم ایل 1 منصوبے کے تحت بننے والی پٹڑی کے قابل تیز رفتار بوگیاں بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آؤٹ سورس کا مطلب کسی چیز کو بیچنا یا گروی رکھنا نہیں ہوتا، خواجہ سعد رفیق

محکمہ ریلویز کے مطابق مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کو سونپا جائے گا، کیرج فیکٹری میں سالانہ 120 بوگیاں بنانے کی صلاحیت ہے، کیرج فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری لائی جائے گی، ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی بنیاد پر آؤٹ سورسنگ کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی لائی جائے گی۔